اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سید عمّار حکیم نے اخبار ایران کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ عراق میں اندرونی ہمفکری، دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے میں فوج اور عوامی فورسز کی کامیابی کے لئے نہایت ہی ضروری ہے۔ عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے مزید کہا کہ عراق کے کردستان کے علاقے میں کرد بھائیوں نے وسیع علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کروالیا ہے اور اہل سنّت بھائیوں نے بھی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ قومی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ سید عمّار حکیم نے کہا کہ بعض ممالک داعش کے ساتھ مقابلے میں سیاسی چال بازیوں سے کام لے رہے ہیں اور دہشتگرد گروہوں کو مالی امداد فراہم کررہے ہیں۔ عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے ایران کے اپنے حالیہ دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی توسیع کے مقصد سے انجام پایا ہے اور ایران کے حکام کے ساتھ دوجانبہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی و عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ ہوا۔
.......
/169